ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: حسین وفائی کا عالمی نمبر ایک جوڈ ٹرمپ پر سنسنی خیز اپ سیٹ

9 گھنٹے قبل
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: حسین وفائی کا عالمی نمبر ایک جوڈ ٹرمپ پر سنسنی خیز اپ سیٹ

تہران ( سپورٹس ڈیسک)ایران کے اسنوکر کھلاڑی حسین وفائی نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک کھلاڑی جوڈ ٹرمپ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 13-12 سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق فیصلہ کن معرکے میں حسین وفائی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آخری فریم میں 91 کا بریک بنا کر پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔میچ کے دوران برطانوی اسٹار جوڈ ٹرمپ کو واضح برتری حاصل رہی اور وہ 10-7 اور بعد ازاں 12-11 سے آگے تھے، تاہم حسین وفائی نے غیر معمولی کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔آخری اور فیصلہ کن فریم میں جوڈ ٹرمپ کو میچ جیتنے کا موقع ملا مگر ایک غلط شاٹ ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حسین وفائی نے شاندار انداز میں کامیابی اپنے نام کر لی۔میچ کے اختتام پر جوڈ ٹرمپ نے حسین وفائی کو مبارکباد دی جبکہ شائقین نے کھڑے ہو کر ان کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔