کراچی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں منگل کے روز آرام کے دن کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بھرپور تفریح کا اہتمام کیا اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔گرم موسم میں کھلاڑی سمندر کے کنارے پہنچے جہاں انہوں نے ٹھنڈی ہوا اور تیز لہروں کا نظارہ کرتے ہوئے موسیقی سے خوب لطف اٹھایا۔کھلاڑیوں نے کشتی کی سیر کی، موٹر سائیکل چلائی اور مزیدار کھانوں کے ساتھ ناریل کا پانی بھی پیا، جس سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔اس موقع پر گروپ تصاویر اور سیلفیز کا سلسلہ بھی جاری رہا، جسے کھلاڑیوں نے یادگار لمحات کے طور پر محفوظ کیا۔دوسری جانب حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں نے شوٹنگ رینج میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
پی ایس ایل میں ریسٹ ڈے، کھلاڑیوں کی ساحل پر موج مستیاں اور دلچسپ سرگرمیاں
3 گھنٹے قبل