کراچی ( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں آج نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔بدھ کے روز کاروبار کا آغاز 4698 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 333 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔بعد ازاں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور مجموعی طور پر 4918 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 553 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ماہرین کے مطابق مسلسل مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔