اسلام آباد( کامرس ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے منفی اثرات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت دو فیصد سے زائد اضافے کے بعد ایک سو سات ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت چھانوے ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑ رہے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا، قیمتوں میں دو فیصد سے زائد اضافہ
3 گھنٹے قبل