کراچی( کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا اور ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون سے ہوا۔تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار تین سو سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور انڈیکس ایک لاکھ انہتر ہزار دو سو اٹھاسٹھ پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ ستر ہزار چھ سو بہتر پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایشیائی مارکیٹس میں مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔ جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک اعشاریہ اناسی فیصد اضافہ ہوا، تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں ایک اعشاریہ اکہتر فیصد تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔اسی طرح ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی مثبت تبدیلی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی
3 گھنٹے قبل