کراچی( کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کریں گے، جس میں ملکی معاشی صورتحال، مہنگائی کی شرح اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سمیت مختلف معاشی اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرح سود سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس وقت ملک میں شرح سود ساڑھے دس فیصد ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق اس اجلاس کے فیصلے کا براہ راست اثر کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور مہنگائی کی مجموعی صورتحال پر پڑے گا۔