اسلام آباد( کامرس ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری دے دی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق قرض کی حتمی منظوری کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آٹھ مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر سے زائد رقم کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توسیعی فنڈ سہولت اور لچک و پائیداری کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر سات ارب ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔ تیسری جائزہ رپورٹ کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملنے کا قوی امکان ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ لچک و پائیداری کے دوسرے جائزے کے بعد اضافی دو سو دس ملین ڈالر بھی حاصل ہونے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ستائیس مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری دے دی
3 گھنٹے قبل