کراچی ( کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی بھی سستی ہو گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی اونس سونے کی قیمت میں سولہ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی عالمی قیمت چار ہزار سات سو تیس ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت سولہ سو روپے کمی کے بعد چار لاکھ پچانوے ہزار تین سو باسٹھ روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح ملک میں دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار تین سو اکہتر روپے کم ہو کر چار لاکھ چوبیس ہزار چھ سو ترانوے روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، فی تولہ چاندی ایک سو تیس روپے سستی ہو کر سات ہزار نو سو چونتیس روپے جبکہ دس گرام چاندی ایک سو گیارہ روپے کمی کے بعد چھ ہزار آٹھ سو دو روپے ہو گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔