اسلام آباد( اباسین خبر)اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق امن مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور ہر قسم کی پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور تمام اداروں کو غیر معمولی حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کی پاکستان آمد شروع ہو گئی ہے جبکہ حکومت نے غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزوں کا اجرا بھی شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی وفود اور مہمانوں کو اسلام آباد کے مختلف نجی ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے گا، جبکہ سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں جن میں پنجاب سے آنے والی 7 ہزار نفری بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق یہ تمام اقدامات ممکنہ عالمی سفارتی سرگرمیوں کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایران امریکا مذاکرات کے پیش نظر سخت سکیورٹی، ٹرانسپورٹ معطل
1 گھنٹے قبل