کراچی(کامرس ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے دو ارب ڈالر کی مالی معاونت پاکستان کو موصول ہو گئی، جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کو سہارا مل گیا اور معاشی استحکام میں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ فنڈز پندرہ اپریل دو ہزار چھبیس کو سعودی وزارت خزانہ سے موصول ہوئے، جبکہ اس معاونت کی باضابطہ تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے مجموعی طور پر تین ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے تاکہ پاکستان کے بیرونی کھاتوں کو مستحکم کیا جا سکے۔مزید بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ متحدہ عرب امارات کو ساڑھے تین ارب ڈالر کی ادائیگی متوقع ہے، تاہم سعودی معاونت کے باعث زرمبادلہ ذخائر پر پڑنے والا دباؤ کم ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پانچ ارب ڈالر کے سابقہ ذخائر کو بھی طویل مدت کے لیے برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس سے ملکی معیشت کو مزید سہارا ملے گا۔
سعودی عرب سے بڑی مالی امداد، دو ارب ڈالر موصول، زرمبادلہ ذخائر کو سہارا مل گیا
1 ہفتے قبل