تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک)تل ابیب کے میئر رون ہلدائی نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایران کے جوابی میزائل حملوں کے نتیجے میں شہر میں ایک ہزار سے زائد رہائشی یونٹس مکمل طور پر ناقابلِ رہائش ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل حملوں اور انہیں روکنے کی کوششوں کے دوران گرے ہوئے ملبے نے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث شہری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کو اب تک تقریباً 30 ہزار اسرائیلی شہریوں کی جانب سے املاک کے نقصان کے دعوے موصول ہو چکے ہیں۔ ان دعوؤں میں 18 ہزار 408 عمارتیں، 6 ہزار 617 گاڑیاں اور 2 ہزار 549 دیگر اشیاء شامل ہیں جو حملوں سے متاثر ہوئیں۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، تاہم نقصانات کی مجموعی شدت کے باعث مکمل بحالی میں طویل وقت لگ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس صورتحال نے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ایران کے جوابی حملوں سے تل ابیب میں بڑے پیمانے پر تباہی، ہزاروں املاک متاثر
1 گھنٹے قبل