وزیراعظم کا ٹرمپ سے جنگ بندی توسیع پر اظہار تشکر

4 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا ٹرمپ سے جنگ بندی توسیع پر اظہار تشکر

اسلام آباد ( اباسین خبر) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران سے متعلق جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب گاہ پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست منظور کرنے پر صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تمام فریقین تنازع کے مستقل خاتمے کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں جامع امن معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان تنازعات کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور توقع ہے کہ فریقین جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستانی قیادت کی درخواست پر ایران پر حملے روکے گئے ہیں اور جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔