کوئٹہ ( اباسین خبر) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ باون ویں روز بھی جاری ہے۔حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج مزید تین افراد وطن واپس پہنچے ہیں، جس کے بعد اس راستے سے واپس آنے والوں کی مجموعی تعداد تین ہزار تین سو تین ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اٹھائیس فروری سے اب تک تفتان بارڈر کے ذریعے دس ہزار چھ سو انیس افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔حکام نے بتایا کہ دونوں بارڈرز گبد ریمدان اور تفتان کے ذریعے مجموعی طور پر تیرہ ہزار نو سو بائیس افراد وطن واپس آ چکے ہیں۔واپس آنے والوں میں مزدور، کاروباری افراد، طلبہ، زائرین، سمندری عملہ اور ایران میں مقیم پاکستانی شہری شامل ہیں۔