پشاور ( اباسین خبر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے آزاد جموں و کشمیر کی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پچیس اپریل کے دورہ آزاد کشمیر کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ دورہ بانی کی ہدایت پر جاری عوامی تحریک کا تسلسل ہے اور بانی و بشریٰ بی بی کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی اور آئین و جمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت بانی کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ان کے مطابق مواصلاتی نظام کی بہتری اور ٹرین سروسز کی بحالی و اپ گریڈیشن پر بھی کام جاری ہے جبکہ گڈ گورننس کے فروغ کے لیے اقدامات کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر وفد کے اراکین نے کہا کہ عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور دورے کا تاریخی استقبال کیا جائے گا، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان قیادت کو آگے لانا مثبت تبدیلی ہے۔
سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیرکے وفد کی ملاقات
4 گھنٹے قبل